اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق عراق میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے متعدد سولر منصوبے تیار کیے گئے ہیں کربلا کے صحرائی علاقے میں پہلا صنعتی پیمانے کا سولرپلانٹ کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
بجلی بحران اور بار بار کے بلیک آؤٹس ختم کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے یہ پیشرفت سامنے آئی ہے، عراقی حکام کی جانب سےکل پلانٹ کا افتتاح کیا جائےگا۔
غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ کربلا کا سولر پلانٹ اپنی بلند ترین سطح پر 300 میگاواٹ بجلی پیدا کرےگا، سولر پلانٹ کربلا کے علاقے الحُر میں ایک ہزار ایکڑ رقبے پر قائم کیا گیا ہے۔
بابِل صوبے میں 225 میگا واٹ کے نئے سولر منصوبے پر کام جاری ہے، بصرہ صوبے میں 1000 میگاواٹ کے بڑے سولر منصوبے کا آغاز بھی جلد متوقع ہے۔
امریکا نے مارچ میں عراق کو ایران سے بجلی خریدنے کی رعایت ختم کردی تھی، امریکا نے فی الحال عراق کےلیے ایرانی گیس خریدنے کی رعایت برقرار رکھی ہے۔
آپ کا تبصرہ